قبائلی اضلاع

باڑہ کے سکولوں کو فراہم کردہ ٹینٹ کم پڑ گئے

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شروع کئے گئے سکولوں کو فراہم کردہ ٹینٹ ناکام ہونے کی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سکول اساتذہ کے مطابق سکولوں میں طلبہ کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے جگہ کم پڑ گیا ہے ۔
شلوبر ہائی سکول کے عملے کا اس حوالے سے کہناہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران سکول میں طلباء کی تعداد ساڑھے چار سو سے بڑھ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ بارش یا شدید سردی کی وجہ سے ان طلباء کو چھٹی دی جاتی ہے۔
ایجنسی ایجوکیشن آفیسر عبدالروف شاہ کا کہناہے کہ تحصیل باڑہ کے سکولوں کیلئے 100ٹینٹ بنانے کا آرڈر دیا ہوا ہے جس سے مسئلہ حل ہونے میں مدد ملے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button