قبائلی اضلاع

جمرود میں منشیات پکڑی گئی

جمرود پولٹیکل انتظامیہ نے دو مختلف کارروائیوں میں 260کلو گرام منشیات پکڑی گئی ، سر کاری زرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کی مختلف چیک پوسٹوںپرچیکنگ کے دوران دو کاروں سے 260کلو گرام منشیات برآمد کی گئی اور سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے تحصیل جمرود منتقل کر دیا گیا۔
اے پی اے جمرود نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کی بھگیاڑی چیک پوسٹ پر معمول کے چیکنگ کے دوران لنڈیکوتل کی طرف سے آنے والی الٹوں کار کوخاصہ دار فورس نے شک کے بنا پر روکا جس کی تلاشی لینے پر کار کے خفیہ خانوں سے 9کلو گرام چرس برآمد کر لئے اور فوری طور پر ڈرئیور علی محمد ولد سید احمدکوحراست میں لیکر تحصیل جمرود منتقل کر دیئے دوسری کارروائی جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر جہا ں پر معمول کے تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 251کلو گرام چرس برآمد کر لی جس کو کمانڈر سید خان ڈرئیور منتظر ولد جالی خان ساکن مہمند ایجنسی کو اپنے تحویل لے لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button