قبائلی اضلاع

خیبرایجنسی: معذول تنظیم کے سابقہ کمانڈر جاں بحق

خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں معذول تنظیم کے سابقہ کمانڈرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق محمد امین پیر کو علاقہ شینکو میں کرکٹ گراونڈ میں موجود تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائر کھول دی جس کے نتیجے میں محمد امین موقع پر جاں بحق ہوئے۔ حادثے کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز باڑہ میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران سو کلو بارود مواد برآمد کیا ہے۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق یہ کاروائی پیر کو مقامی افراد کی خفیہ اطلاع پر کی گئی جہاں ملک دین خیل میں سبزعلی نام شخص کے خالی گھر سے بارود سے بھری دو سی این جی ٹینکیاں برآمد کی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button