قبائلی اضلاع

فاٹا کی ترقی کیلئے حکومت پانچ ارب پیکج کا اعلان کرے : گرینڈالائنس

فاٹا گرینڈ الائینس کے چئیرمین اور سابقہ وفاقی وزیرماحولیات حمیداللہ جان آفریدی کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے حکومت پانچ ارب روپے پیکج کا اعلان کرے۔ یہ باتیں انہوں نے اتوار کو ایف آر کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے قبائلی گرینڈ جرگے میں شرکت کے دوران کی ہیں۔ اس جرگے مین بھاری تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر حمیداللہ جان آفریدی کا کہنا تھا کہ منتخب پارلیمنٹیرئینز کو ایک کروڑ آبادی کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کو کائی حق نہیں اور قبائل ایک خود مختار قوم ہے اور یہ کبھی بھی اپنے روایات، نظام اور جرگے پر عدالت کو فوقیت نہیں دینگے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گریند الائینس چئیرمین کا کہنا تھا کہ پختونخوا صوبے کے ساتھ پہلے سے ہی وسائل کی کمی ہے اور وہ ایک کروڑ قبائلیوں کا بوج نہیں اٹھاسکتی۔ فاٹا میں اصلاحات ہونے چاہئے جس کے لئے قبائلیوں کی رائے لینی چاہئے اور ہر ایک ایجنسی میں ریفرنڈم کرایا جائےجس سے قبائلیوں کا موقف سامنے آجائے گا۔

خیال رہے کہ فاٹا اصلاحات کے لئے پہلے سے ہی ویزراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے کام شروع کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button