قبائلی اضلاع

جامعہ پشاور میں فاٹا یوتھ اسمبلی کا اجلاس، مسائل پر غور

جامعہ پشاور میں فاٹا یوتھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تمام ایجنسیوں کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی اور مسائل کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں شریک افراد کو بتایا گیا کہ یوتھ اسمبلی کا بنیادی مقصد قبائلی نوجوانوں کی شخصیت سازی، بنیادی انسانی حقوق اور سیاسی امور سے آگاہ کرنا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یوتھ اسمبلی قبائلی نوجوانوں کو حکومتی ایجنڈے پر لائے گی اور ان کی معیارزندگی بہتر بنانے کے لئے کوششیں کرے گی۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے فاٹا یوتھ اسمبلی کی رہنما مہرین آفریدی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام صوبوں نے اپنی اپنی پالیسیاں ترتیب دی ہیں لیکن بد قسمتی سے فاٹا نوجوانوں کے لئے ابھی تک کوئی پالیسی دیکھنے میں نہیں آٗئی جو کہ ایک المیہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button