قبائلی اضلاع
عالمی ادارہ خوراک کا ٹی ڈی پیز کی امداد میں کمی کا فیصلہ

عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی نے قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کو ملنے والی اشیائے خورد و نوش میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
ادارے کی جانب سے فاٹا دیزاسٹر مینجنمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ دنیا میں اور مسائل بڑھنے سے ان کی فنڈز میں کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ سے مارچ اور اپریل کے مہینوں میں ٹی ڈی پیز کو اسی کی بجائی چالیس کلو آٹا ملے گا اور اسکے علاوہ خوراک کے دوسرے اشیا میں بھی کمی لائی جائی گی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اپنے علاقوں کا لوٹنے والے متاثرین کے راشن میں کوئی کمی نہیں لائی جائے گی اور ان کو پہلے والا راشن مہیا ہوگا۔