خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

فاٹا ایڈہاک لیکچررز کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ

پشاور (ٹی این این ) قبائلی علاقوں کے مختلف کالجوں میں ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے لیکچررز نے اپنے مستقلی کیلئے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی کیمپ لگایا ۔

فاٹا ایڈہاک لیکچرارز کے صدر افسر خان کی قیادت میں لگائے گئے کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس وقت 215ایڈہاک لیکچرارز پانچ سال سے فاٹا کے مختلف کالجوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ فاٹا ایڈہاک لیکچررز نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کررکھا ہے ۔ 2014 صوبائی حکومت نے ایکٹ کے ذریعے 2010کے ایڈہاک لیکچرارز کو مستقل کیالیکن فاٹا کے کالجز میں کام کرنے والے لیکچررز کو تسلیاں دی جارہی ہے اور عملاً ان کی مستقلی کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی کا کہناہے کہ تمام لوازمات مکمل کرنے کے بعد ایڈہاک لیکچررز کو مستقل کیا گیا تھا اور حکومت کی کوشش ہے کہ ان لیکچررزکیلئے بھی کوئی راستہ نکال کر مستقل کیاجائے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button