قبائلی اضلاع

لیویز کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دئیے گئے لیویز کی خالی چیک پوسٹوں پر بھرتی کےلئے دوبارہ انٹرویوز شروع ہوگئے ہیں۔ 186چیک پوسٹوں پر بھرتیوںکےخلاف 67ناکام امیداروں نے عدالت میں کیس کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بھرتیوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے جس پر عدالت نے چند ماہ قبل بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔ گزشتہ روز ان خالی اسامیوں پر بھرتی کےلئے این ٹی ایس ٹیسٹ منعقد ہوا جس میں 300امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود نے بتایا کہ عدالت جانیوالے 67افراد بھی ٹیسٹ میں بیٹھے تھے ، اس مرتبہ تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button