قبائلی اضلاع

بے گھر قبائلیوں کو باعزت طریقے سے لوٹائیں گے : نواز شریف

وزیراعظم نوزشریف نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے بے گھر افراد کو پُر وقار انداز سے اپنے گھروں کو لوٹایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے لئے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کے دوران کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران قبائلی عوام نے قربانیاں دی ہیں جس کے عوض حکومت فاٹا کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی دیگی۔ نئے تعینات ہونے والے گورنر نے وزیراعظم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ صوبے اور قبائیلی علاقوں کی ترقی کے لئے اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button