قبائلی اضلاع

پرانے کرائے ناموں کے خلاف باجوڑ کی تاجر برادری سراپا احتجاج

باجوڑ میں تاجر برادری نے تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کے باؤجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

گزشتہ روز صدیق آباد بازار پاٹک کے تاجران نے احتجاجی طور پر پشاور باجوڑ مین شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کی تھی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے رہنماؤں نے پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کرے اور اس کرائے نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے ان مظاہرین کا موقف تھا کہ پورے پاکستان میں نئے کرایے نامے جاری کئے گئے ہیں لیکن باجوڑ میں ابھی تک کرایے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button