قبائلی اضلاع

مہمند ایجنسی : خاصہ داروں کے ورثا میں تین تین لاکھ روپے تقسیم

مہمند ایجنسی میں دو ہفتے قبل مارے گئے نو خاصہ داروں کے ورثا میں تین تین لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

گزشتہ روز اس بارے یکہ غونڈ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے متاثرہ خاندانوں میں یہ چیک تقسیم کئے۔ محمود اسلم نے متاثرہ خاندانوں سے ایک ایک بندہ خاصہ دار میں بھرتی کرانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی امداد ہے جبکہ آئندہ وقتوں میں بھی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی اعانت کی جائے گی۔

اس تقریب میں شاملرکن  قومی اسمبلی بلال رحمان نے متاثرہ گھروں کے لئے ایک ایک واٹر سکیم لگانے کا اعلان بھی کیا۔ اٹھارہ فروری کو شدت پسندوں کے دو حملوں میں نو خاصہ دار جاں بحق ہوئے تھے۔ ان خاصہ داروں میں بارہ سالہ ابن امین بھی شامل تھا جو دوسرے اہلکار کی جگہ ڈیوٹی نباہ رہا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button