قبائلی اضلاع

خیبرایجنسی : پولیٹیکل ایجنٹ کا چیک پوسٹوں کا دورا ، ناقص سیکورٹی اتنظامات پر 2 کمانڈر معطل

پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کیپٹن خالدمحمود نے جمرود کے چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران جمرود میں سیکورٹی کے ناقص صورتحال پر لائن افیسر سمیت دوکمانڈروں کے معطلی کے احکامات جاری کئے گئے۔

بھگیاڑی اورجمرود بازار کی سیکورٹی پر مامورکمانڈرزکو بہترسیکورٹی پر انعامات سے نوازاگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کیپٹن خالدمحمود نے سیکورٹی کی ناقص صورتحال کو خود دیکھنے کیلئے جمرود تحصیل کے مختلف چیک پوسٹوں پر رات کی تاریکی میں اچانک چھاپہ مارا جہاں پر انہوں نے تختہ بیگ چیک پوسٹ کے کمانڈر ملک یونس خان اورڈاکٹرخان کو سیکورٹی کے ناقص صورتحال پر معطل کیا گیا جبکہ بھگیاڑی میں سیکورٹی فورسز اورجمرود بازار کے کمانڈرخضرحیات کو دس دس ہزارروپے بطورانعام دیا ۔ پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے رابطہ پر بتایا کہ عوام کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کوڈیوٹی دینی چاہئیے اوران کی غفلت کسی ۔ صورت برداشت نہیں کی جائی گی۔ انہوں نے بتایاکہ تمام چیک پوسٹوں پر سیکورٹی سخت کرکے ہی امن قائم ہوسکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button