قبائلی اضلاع

مہمند ایجنسی : شہیدوں کے ورثا ، زخمیوں میں 42 لاکھ کےچیک تقسیم

مہمند ایجنسی میں حکومت کی جانب سے پولیٹیکل ایجنٹ  محمود اسلم کے ہاتھوں 5 شہیدوں اور5 زخمیوں کے ورثاء میں 42 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق ان شہدا میں ایک شہید خاصہ دار اسلم کے والد کو 25 لاکھ ، سیویلن شاہدہ بی بی اور ناسرہ بی بی کو تین تین لاکھہ روپے کی چک دئے گئے جن کے بیٹے شہید ہو چکے تھے۔ جبکہ شہید محمد یونس کے والد امجد کو بھی 3 لاکھ روپے کا چک دیا گیا۔ پانچ زخمیوں میں بادام خان، عبدالعزیز، محمد گل اوروحید خان کے 2 زخمی بیٹوں کو ایک ایک لاکھ کا چک دیا گیا۔

Mohmand pic by Gul Muhammad Momand (1)

اس موقع پرمحمود اسلم  نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیاء کا مسلہ ہے اورہمارا ملک بھی اس دہشت گردی کا شکار ہے۔ لیکن ہم نے کافی حد تک دہشت گردی پر قابو پالیا ہے۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ دہشت گردی کو ملک سے ختم کر دینگے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان ملک میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کرتا چلا آراہا ہے۔۔اس ملک کیلئے جن شہداء نے قربانیاں دی ہے وہ رائگا ء نہیں جائنگی اور پاکستان کے عوام ان شہداء پر فخر ہے۔ کیونکہ یہ شہداء ہمارے ملک کے ہیرو ہیں۔جب تک پاکستان قائم رہیگا ان کی خدمات کو اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button