قبائلی اضلاع

تحصیل باڑہ کے قبیلوں کا واپسی کی اجازت ملنے پر تقریب اظہار تشکر

خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے تمام قبیلوں نے اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دینے پر پیر کو تقریب اظہار تشکر کا اہتمام کیا۔ پشاور کے رنگ روڈ پر ترتیب دئے گئے اس تقریب میں ایم این اے ناصر خان مہمان خصوصی تھے جبکہ باڑہ تحصیل کے سیاسی و سماجی عمائدین نے بھی اس میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کے دوران سرکردہ مشران کا کہنا تھا کہ ان کو قوم کی سپاہ کی واپسی پر خصوصی خوشی ہوئی ہے کیونکہ باڑہ میں امن تمام قبیلوں کی پرامن واپسے سے مشروط ہے۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ واپسی کے عمل کے ساتھ ہی حکومت کو یہاں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کرنا چاہئےجب ہمارے بزرگ و عمائدین ایک مسلے کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ مسلہ وہی ختم ہوجاتا ہے۔ ہم موجودہ حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ جو اعلانات کئے گئے ہیں ان کو عملی جامہ ضرور پہنایا جائے گا۔ اسکے ساتھ اگر ہم موجودہ سپہ سالار کا شکریہ ادا نہ کرے تو یہ بے جا ہوگا۔قوم سپاہ کی واپسی کا عمل کل سے شروع ہونے کو ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button