قبائلی اضلاع
کرم کے تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

کرم ایجنسی کے تاجروں نے طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایجنسی میںبجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس حوالے سے کرم ٹریڈ یونین کے عہدیداروں نے پاڑہ چنار میں گرڈ سٹیشن حکام سے ملاقات کی ۔ تاجروں نے گرڈسٹیشن حکام کو آگا ہ کیا کہ تمام قبائلی علاقوں میں پاڑا چنار ایسا علاقہ ہے جہاںعوام بجلی کا پورا بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باجود 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ گھریلوں امور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجررہنماو¿ں نے دھمکی دی کہ اگر 24گھنٹے میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو علاقے کے عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔