قبائلی اضلاع

کرم ایجنسی میں بغیر سود قرضے کے چیک تقسیم

کرم ایجنسی (ٹی این این ) پاڑہ چنار میں”گورنر لون سکیم “ کے تحت پانچ افرادمیں بغیر سود قرضے کے تحت اکیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ، چیک تقسیم کرنے کے حوالے تقریب گزشتہ روز پاڑ ہ چنار میں منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نعیم اللہ اور غیر سرکاری ادارے اخوت برانچ کے منیجر غلام نبی نے بے غیر سود کے قرضے کےلئے منتخب افراد میں چیک تقسیم کئے ۔
چیک لینے والے ایک شخص نے ٹی این این کو بتایا کہ وہ کاروبار شروع کرنا چاہتے تھے مگر پیسوں کے نہ ہونے کی وجہ سے وہ کاروبار شروع نہیں کرسکے، اب حکومت کی جانب سے ان کو جو قرضہ ملا ہے اس سے وہ کاروبار شروع کریگا۔ یہ قرضہ تمام ان افراد کو ملے جو کاروبار کرنا تو چاہتا ہے مگر ان کے پاس اس کےلئے پیسے نہیں ہے“فاٹا کے عوام کےلئے بغیر سود کے قرضے دینے کا سکیم گزشتہ سال دسمبر میں شروع کیا گیا تھا ۔
غیر سرکاری ادارے اخوت کے منیجر غلام نبی نے بتایا کہ کرم ایجنسی میں اب تک550افراد میں دو کروڑ روپے ورضے تقسیم کئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button