قبائلی اضلاع

باڑہ شلوبر پل دس سال بعد ٹریفک کےلئے کھل گیا

خیبر ایجنسی (ٹی این این ) باڑہ شلوبر اور اچینی کے درمیان رابطہ پل کو دس سال بعد عام ٹرایفک کے لئے کھول دیا گیا۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر اور اچینی کو ملانے والی سیکٹری پل کو ہفتے کے روز سے عام ٹریفک کے لئے کھولا گیا ۔پل اس موقع پر قبایلی مشران اور پولیٹیکل انتظامیہ کے علاوا کثیر تعداد میں علاقے لوگ موجود تھے۔ پل پر خاصدار فورس کی ایک چوکی بھی قائم کی گئی پل پر سے گزرنے والی گاڑیو ں کی چیکنگ کے علاواہ شناختی کارڈ ز بھی چیک کرینگے ۔
پل کھلنے کے موقع پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پل بند ہونے سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔
یاد رہے کا سیکٹری پول کو باڑہ میں جاری دہشت گردی کے باعث 2008 ءمیں بند کیا گیا تھا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button