قبائلی اضلاع
پانی کی ٹینکی پھٹنے سے دو بچے زخمی

باجوڑ ایجنسی (ٹی این این )تحصیل برنگ میں پانی کی ٹینکی پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ہفتے کے روز امانکوٹ کے باشندے نورستان نامی شخص کے گھر میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک گھر میں پانی کی ٹینکی پھٹ گئی جس سے پانچ سالہ صدام اور دس سالہ رائنہ جاں بحق ہوگئی ۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تین بچوں کو ہسپتال پہنچا یاگیا۔