قبائلی اضلاع

غلنئی میں گرڈ سٹیشن جل گیا

مہمند ایجنسی ( ٹی این این ) غلنئی میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن میں حفاظتی سسٹم فیل ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کروڑوں روپے کے ٹرانسفارمر جل کر خاکسترہوگئے جبکہ ایجنسی کی 6 تحصیلوں کو بجلی کی سپلائی بندمکمل طور پر بند ہوگئی اور علاقہ تاریکی میںڈوب گیا ۔
آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پالیاگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ مہمند نے واقعہ کی تحقیقات کےلئے انکوائری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیاہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آگ کے واقع سے تحصیل حلیمزئی، تحصیل خویزئی، بائیزئی،ترکزئی ،پنڈیالی اور امبار کے بیشتر علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے
واقعہ کے فوری بعد مہمند رائفلز اور پولیٹیکل انتظامیہ کا عملہ گرڈسٹیشن پہنچ گیا اور بھر پور کوشش کے بعد آگ کو بجھا دیا گیا ۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ہیڈ کوارٹر حسیب الرحمن خلیل نے متاثرہ گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ گرڈ سٹیشن جلنے کے واقعے کی انکوائری کی جائیگی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ متاثرہ علاقوں کو جلد ازجلد بجلی کی سپلائی بحال کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button