قبائلی اضلاع

خیبرایجنسی : باپ بیٹوں کے قتل میں ملوث ملزم کا گھر مسمار

خیبرایجنسی کے سب تحصیل ملاگوری میں باپ اور اس کے تین بیٹوں کے قتل میں ملوث ملزم کے گھر کو مسمار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اس بارے پائیندہ للمہ میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل حکام اور مقامی عمائدین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ جرگے نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جس نے ملزم متکان گھرانے کی سفارش یا مدد کی تو اس پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جرگے کے بعد ملزم متکان کا گھر مسمار کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار شکیل برکی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے لئے مالی وظیفے کی بات اعلٰی حکام سے کی جائے گی کیونکہ اس خاندان کا اب کوئی پالنے والا نہیں رہا۔

خیال رہے کہ دو دن قبل ملاگوری میں متکان نامی شخص نے اراضی تنازعہ پر اپنا بھائی اس کے تین بیٹوں سمیت فائرنگ سے ماردئے تھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button