قبائلی اضلاع

مہمند ایجنسی میں بغیر راستے کا پرائمری سکول

مہمند ایجنسی کے علاقہ ڈھنڈ کلی میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کے راستہ نہ ہونے اور دیگر بنیاد سہولیات کے فقدان کی وجہ سے طلباءکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یکہ غنڈ کی سب تحصیل ڈھنڈ کلی میںسو سے زائد گھرانوں کے بچوں کے لئے قائم واحد پرائمری سکول تک رسائی کےلئے کوئی راستہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پہاڑی پار کرکے سکول جانے پر مجبور ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق سیلاب کی صورت میں بچوں کو چھٹی دی جاتی ہے کیونکہ ان کےلئے سکول جانے کےلئے ندی کو بھی پار کرنا پڑتا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق سکول کے قریب کرش کی فیکٹری سے اٹھنے والی گرد و غبار نے بھی سکول میں بچوں کےلئے جینا محال کردیا ہے، فیکٹری کی بدبو اور گرد کے باعث بچے اکثر بیمار رہتے ہیں۔ مکینوں نے بتایا کہ سکول کی عمارت بھی خستہ حال ہوچکی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
محکمہ تعلیم کا اس حوالے سے کہناہے کہ آئندہ سال سکول کے تمام مسائل حل کئے جائےنگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button