قبائلی اضلاع

باجوڑ تا پشاور روڈ جلد تعمیرکیا جائے، مسافروں کا حکومت سے مطالبہ

پشاور تا باجوڑ شاہراہ پرمہمند ایجنسی کے مقام پرتعمیراتی کام روک جانے سے مہمند ایجنسی، باجوڑ، دیر اور چترال کے مسافروں کو آمد ورفت میں  سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اس شاہراہ پر تین سال قبل تعمیراتی کام کا آغاز کیاگیاتھا جس میں غلنئی ٹو نحقی کنڈوؤ روڈ کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے مگر باجوڑایجنسی کے طرف نحقی کنڈؤ سے لیکر مامد گٹ تک روڈ پر تعمیراتی کام بند ہونے سے لاکھوں مسافروں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہیں۔

اس خراب روڈ پر عوامی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ باجوڑایجنسی کے اکثر مریض جو کہ ایمرجنسی صورتحال میں پشاور ہسپتال منتقل کئے جاتے ہیں راستے میں دم توڑ جاتے ہیں ۔ باجوڑ ایجنسی کے ڈرائیورزا کا کہنا ہے کہ پشاور کیلئے ہم اس روٹ سے جاتے تھے کیونکہ یہ ایک آسان اور سستا ذریعہ سفر تھا مگر تعمیراتی کام بند ہونے سے روڈ خراب حالت میں پڑا ہے جس کے باعث ہمارے سفر چار سے پانچ گھنٹے کا اضافہ ہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تعمیراتی کام اس طرح ادھورا چھوڑا جاتا تواس سے پہلے والا روڈ ہزا رگنا بہتر تھا ۔ ڈرائیورز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز جلد کیاجائے کیونکہ باجوڑایجنسی کے لوگوں، طلباء ، ٹرانسپورٹرز اورڈرائیورز کوآمدورفت میں شدید مشکلات ہیں ۔  مقامی ڈرائیور محمد خان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ پشاور آتے جاتے ہیں اور مہمند ایجنسی میں روڈ خراب ہونے کے باعث روزانہ گاڑی کا سروس کراتے ہیں اور اکثر اوقات گاڑی درمیانی راستے میں خراب بھی ہوجاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button