قبائلی اضلاع

خیبر ایجنسی: اراضی کے تنازعہ پر باپ سمیت چار جاں بحق

جمرود کے علاقے ملاگوری میں دو سگے بھائیوں کے درمیان جھڑپ میں باپ کو تین بیٹوں سمیت قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں واقع ملاگوری کے علاقے زگہ میں دو سگے بھائیوں  متکان اور اسماعیل کے درمیان زمین کے تنازعے پر گولیاں چلی جس سے ان کا والد اسماعیل اپنے تینوں بیٹوں خلیل, راسید اور امان سمیت جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ دونوں سگے بھائیوں کے درمیان کئی عرصہ سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور یہ معاملہ اس وقت سنگین ہوا جب جمعرات کی شام چھ بجے دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے باپ بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے اور ہسپتال پہنچانے پر چاروں افراد جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔ مقامی افراد کے مطابق ملاگوری سب تحصیل میں بہت سے مسلے جرگے کے زریعے حل نہیں ہورہے جس کی وجہ سے بات جھگڑوں تک پہنچ جاتی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں گروپوں کے درمیاں فائر بندی کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button