قبائلی اضلاع
خیبر ایجنسی : باڑہ میں دو روزہ کھیلوں کا میلہ اختتام پذیر

خیبرایجنسی کے تحصیل باڑہ میں پاک آرمی اور آفریدیان ویلفئیر فاؤنڈیش کی مدد سے ترتیب دیا گیا دو روزہ کھیلوں کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ ایف سی گراؤنڈ پر سجے کھیلوں کے میلے میں علاقائی ٹیموں نے کرکٹ، فٹبال اور والی بال کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے بھی کئی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے بچے کافی محظوظ ہوئیں۔
ٹی این این سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدیان ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیرمین خیواجان کا کہنا تھا کہ اس میلے کا مقصد جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔