قبائلی اضلاع

مہمند ایجنسی میں کرفیو ختم کرنے کا اعلان

مہمند ایجنسی(ٹی این این ) مہمند ایجنسی میں پیر کے روز سے نافذ کرفیو ختم کردی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پورے ایجنسی میں سرچ آپریشن کئے گئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیاہے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیکر کرفیو اٹھانے کا اعلان کیاگیا ہے تاہم رات 8بجے سے صبح 8بجے تک کرفیو نفاذ رہے گی۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں سے مہمند ایجنسی میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں اور اسی سلسلے میں جمعرات کے روز مہمند ایجنسی میں 9خاصہ داروں کو قتل کیا گیا اور جمعہ کے روز بم دھماکہ بھی ہوا جس کے باعث سرچ آپریشن کی غرض سے ایجنسی بھر میں کرفیو نافذ کردی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button