قبائلی اضلاعکھیل

شہید صحافی محبوب شاہ آفریدی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

جمرود( ٹی این این) باڑہ میں شہید صحافی محبوب شاہ آفرید ی فٹ بال میموریل ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا ۔ لنڈیکوتل خیبر یونین فٹ بال ٹیم نے فائنل میچ میں باڑہ قمبر وائٹ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دےکر ٹا ئٹل اپنے نام کر لیا ۔
باڑہ بر قمبر خیل گرونڈ میں ایک ماہ سے جاری شہید صحافی محبوب شاہ آفریدی میموریل ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ۔ میچ کے شروع ہونے سے قبل شہید محبوب شاہ آفریدی کی ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی ۔
فائنل میچ خیبر یونین فٹ بال کلب اور باڑہ کے قبمر وائٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ مقررہ وقت میں کسی بھی ٹیم کو بر تری حاصل نہیں تھی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی کیک پر ہوا ۔ اس موقع مہمان خصوصی شہید محبوب شاہ آفریدی کے چھوٹے بھائی لطیف شاہ نے کھلاڑیوں مین شیلڈ تقسیم کئے اور کمیٹی کیلئے دس ہزار روپے نقد کا اعلان کیا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button