قبائلی اضلاع

باجوڑایجنسی میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح

باجوڑایجنسی میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ سول کالونی خار میں 132کے وی گریڈاسٹیشن کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہاہے کہ باجوڑایجنسی میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن کے تعمیرسے ایجنسی میں بجلی کے مسئلہ پر قابو پالیاجائیگا اور گریڈاسٹیشن کا تعمیراتی کام جولائی 2017  تک مکمل ہوجائیگا تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ وقت سے پہلے مکمل ہوجائے۔تقریب میں محکمہ واپڈہ کے اعلیٰ حکام ، قبائلی عمایدین اور عوام نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہاب الدین خان کا کہنا تھا کہ گریڈ اسٹیشن کے قیام کیلئے مطلوبہ رقم 891ملین روپے جاری کردی گئی ہیں جس میں سول ورکس کیلئے91ملین ، تیمرگرہ سے چالیس کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے 400ملین جبکہ گریڈ اسٹیشن کے سامان ٹرانسفرمر وغیرہ کیلئے بھی 400ملین روپے جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سول ورکس مئی2016تک مکمل ہوجائیگا جس کے بعد ٹرانسمشین لائن بچھانے کاکام شروع کیاجائیگا جس کیلئے ابھی سے سروے جاری ہے۔شہاب الدین خان نے کہا کہ جولائی 2017تک گریڈ اسٹیشن کاکام مکمل ہوگا اور جولائی 2017 گریڈاسٹیشن فنکشنل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کے تعمیر میں کسی قسم کے کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور ایجنسی کے عوام کے بہتر مفاد میں گریڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام بروقت مکمل کیاجائیگا ۔شہاب الدین خان نے مزید کہا کہ ایجنسی میں مزید ترقیاتی کام جلد مکمل کی جائیگی اور بحیثیت ایم این اے میں خود اُسکی نگرانی کروں گا۔ باجوڑایجنسی کے عوام نے گریڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button