قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان کے سرا روغہ کے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا

جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوگئے ہیں درملا ، رغزائی ، اور دیرہ میلہ سے تعلق رکھنے والے ان متاثرین کو ایف ڈی ایم اے کے حکام سمیت جنوبی وزیرستان کے پولٹیکل انتظامیہ نے خرگئی چیک پوسٹ کے مقام سے کلیئرنس کے بعد رخصت کیا – نمائندہ ٹی این این سے بات چیت کرتے ہوئے قبائلی ظہور خان نے بتایا کہ اپنے گھر جانا بہت اچھا لگ رہا ہے اور یقینا یہ ہمارے لئے خوشی کا دن ہے جس وقت ہم یہاں آئے تھے تو ہمیں یقین نہیں تھا کہ واپس جائینگے لیکن اپنے زندگی میں ہی اپنے گھر واپس جارہا ہوں انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ حکومتی اداروں کیساتھ امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں – ایف ڈی ایم اے کی جانب سے شروع کئے جانیوالے قبائلی لوگوںکی واپسی کا یہ عمل چوبیس ستمبر تک جاری رہیگا جس میں سراروغہ کے علاقے سمیت سرویکئی اور تیارزہ تحصیل کے نو ہزا ر متاثرین اپنے علاقوں کو واپس جائینگے جنوبی وزیرستان میں سال 2009 ء میں شروع کئے جانیوالے آرمی آپریشن کے دوران بے گھر ہونیالے اسی ہزار سے زائد قبائلی خاندانوں میں ابھی تک سترہ ہزار قبائلی واپس اپنے علاقوں کو منتقل ہو چکے ہیں-

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button