قبائلی اضلاع

باجوڑ میں ٹیوب ویل سے پانی نکالنےمیں سات سال لگتے ہیں، مکینوں کی ٹی این این کو فریاد

باجوڑ ایجنسی کے تحصیل خار میں سات سال قبل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بنایا گیا ٹیوب ویل تاحال چالو نہ ہوسکا۔ پبلک ہیلتھ محکمہ کے مطابق سال دو ہزار اٹھ میں اس سکیم کی تعمیر پر ایک کروڑ سے زائد کی لاگت ائی تھی لیکن بجلی کے مسائل کی وجہ سے تاحال اسے کنکشن نہیں دیا جاسکا۔

مقامی لوگوں نے ٹی این این کو درپیش مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پانی سخت قلت ہے اور عوام دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ عوامی کی شکایت تھی کہ پانی روزمرہ ضروریات کا اہم جز ہے اور اسکو پورا کرنے کے لئے گھر کے تمام افراد مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ٹی این این کے توسط سے ارباب بست و کشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے میں واقع ٹیوب ویل نہ چالوہونے کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان کو جلد سے جلد صاف پانی کی فراہمی جو زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، کو یقینی بنائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button