قبائلی اضلاع

لوئر کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، تین ٹھکانے تباہ، عسکریت پسند زخمی

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی لوئر کرم ایجنسی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک-افغان سرحد کے ساتھ لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شہیدانو ڈھنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون سے متعدد میزائل فائر کیے گئے . ڈرون حملے کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ جبکہ ایک مشتبہ عسکریت پسند کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں.

زخمی شدت پسند کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں کی جاسکی

کرم ایجنسی پاک-افغان سرحد سے قریب واقع فاٹا کے سات علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں قبائلی قوانین نافذ ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button