قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص زخمی

جنوبی ویزرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فرد زخمی ہوا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق یہ حادثہ سپینکئ رغزائی علاقے میں پیش ایا ہے جہاں محمد ارشد نامی شخص گھر کے قریب پہاڑ میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک پہلے سے نصب بارودی سرنگ پر اسکا پاؤں اگیا جس سے بارود پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں محمد ارشد شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اپریشن کے بعد اسکی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل اسی علاقے میں اس نوعیت کے دھماکے میں ایک بچی زخمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اسکی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button