قبائلی اضلاع

باجوڑ میں ٹیوب ویل خراب‘ پانی ناپید

باجوڑایجنسی (ٹی این این) علاقہ بھائی چینہ میں ٹیوب ویل خرابی کی وجہ سے پانی ناپیدہوگیاہے جسکی وجہ سے مکینوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے مکینوں کے مطابق مذکورہ ٹیوب ویل 2008میں ایک کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیاہے لیکن تاحال ٹیوب ویل سے گھروں کو پانی کی سپلائی شروع نہیں کی جاسکی جس سے ایک کروڑروپے کے اس منصوبے سے عوام کو فائدہ نہیں مل رہا۔علاقہ کی خواتین دوردرازعلاقوں سے پانی لانے پرمجبورہین اس حوالے سے علاقہ مشران نے پولیٹکل انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ٹیوب ویل سے لوگوں کو پانی کی سپلائی شروع کی جائے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button