قبائلی اضلاع
سلارزئی میں پرانی دشمنی ختم

باجوڑ ایجنسی (ٹی این این) علاقہ سلارزئی میں 80سالہ پرانی دشمنی جرگے کے ذریعے ختم کرادی گئی ۔ جرگے میں علاقہ مشران کے علاوہ پولیٹیکل انتظامیہ اور باجوڑ سکاوٹس کے حکام شریک تھے۔
اس موقع پر ایف سی کمانڈنٹ نے کہا کہ سلارزئی قوم کی قیام کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور آج برسوں پرانے دشمنی علاقہ مشران کی کوششوں سے ختم ہوگئی جو کہ اس خطے کےلئے خوشی کا وقت ہے۔ دوسری جانب علاقے کے عوام نے بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔