قبائلی اضلاع

وانا کا رابطہ دنیا سے منقطع ہوگیا، موبائل کے بعد ٹیلیفون سروس بھی دم توڑ گیا

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آدھے سے زیادہ ٹیلیفون کنکشنز خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا رابطہ ملک کےدیگر حصوں سمیت پوری دنیا سے منقطع ہوگیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق وانا اور اسکے آس پاس ساڑھے تین ہزار سے زائد ٹیلیفون لائنز ہیں  اور ایکسچینج میں فنی خرابی کے باعث بائیس سو تک کے کنکشنز کئی ہفتوں سے ڈیڈ پڑے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موبائل سروس تو پہلے سے بند ہے ابھی پی ٹی سی ایل کی ٹیلیفون سروس بھی دم توڑ گئی ہے  جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سمیت بیرونی ملک پاکستانی رشتہ داروں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

یہ شکایت جب پی ٹی سی ایل حکام تک پہنچی تو ان کا موقف تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے یہ فنی خرابی واقع ہوئی ہے تاہم چند دنوں میں اس فالٹ کو دور کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button