قبائلی اضلاع

شکایات سیل سے خیبر ایجنسی کے عوام نالاں، سال بھر میں 30 شکایات

خیبرایجنسی کے عوام کا شکوہ ہے کہ پولیٹیکل ہاوس پشاور میں قائم عوامی مسائل کے حل کے لئے بنائے گئے شکایات سیل سے ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا اور ابھی تک کسی بھی شکایت پر انتظامیہ نے کان تک نہیں دھرا۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک تو عوام کو انٹرنیٹ کے ذریعے شکایت جمع کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور دوسرا یہ کہ ابھی تک کسی بھی شکایت پر غور نہیں کیا گیا ۔ ان کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ شکایت سیل کی بجائے اعلٰی حکام ان کے مسائل سنیں اور ان کا حل تلاش کرے۔

شکایت مرکز کے انچارج آفتاب خان کا کہنا ہے کہ شکایت سیل کے بارے میں انہوں نے اخبارات اور بینرز کے ذریعے عوام کو مطلع کردیا ہے جبکہ ایک سال کے اندر تیس شکایات موصول ہوئی ہیں  جس میں سات پر عمل درآمد کیا گیا ہے  جبکہ باقی پر بھی عمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سال قبل فاٹا سیکرٹریٹ کے کہنے پر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام قبائلی علاقوں ایجنسیوں میں شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button