قبائلی اضلاع

فاٹا سیاسی اتحاد کا دھرنا ختم، آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار

فاٹاسیاسی اتحاد کا تین دن سے  ایف سی آر قانون کے خاتمے اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے جاری دھرنا اختتام پزیر ہوا ہے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج ختم کرتے ہوئے سیاسی رہنماوں نے اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ترتیب دی گئی فاٹا اصلاحاتی کمیٹی جس جس ایجنسی میں مشاورت کے لئے جائیگی وہاں ان کے اتحاد کے زیر سایہ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس احتجاجی دھرنے میں فاٹا لازئر فورم نے بھی شمولیت اختیار کی تھی۔
ٓٓ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فاٹا سیاسی اتحاد کے رہنما اقبال آفریدی نے ٹی این این کو بتایا ” ہم اپنے مطالبات منوانے کے لئے احتجاج کا راستہ اس وقت تک نہیں چھوڑینگے جب تک ہمارے مانے نہیں جاتے اور جہاں جہاں فاٹا اصلاحاتی کمیٹی مشاورتی اجلاس منعقد کرے گی وہاں ہمارے احتجاجی جلسے ہونگے”۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button