قبائلی اضلاع
جنوبی وزیرستان میں حادثہ ‘ ایک لیویز اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی

ٹانک(ٹی این این) جنوبی وزیرستان میں لیویز اہلکاروں کی کار کو حادثہ ہوا ہے جس میں کمانڈربلال جاں بحق جبکہ ابوبکر شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی شام کو علاقہ گومل کوٹ مرتضی میں پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث موٹر کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کمانڈر بلال موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ ابوبکر محسود شدید زخمی ہوا ۔زخمی ابوبکر کو ڈی ایچ کیو ڈیر ہ ہسپتال منتقل کیاگیا اور کمانڈر بلال کی میت ان کی گھر ڈی آئی خان روانہ کی گئی ۔