قبائلی اضلاع

ورلڈ فوڈ نے باڑہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کیلئے امدادی پیکج شروع کرنے کا اعلان کردیا

بین الاقوامی امدادی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خیبر ایجنسی کے علاقے تحصیل باڑہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان جمرود میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایجنسی کے محکمہ تعلیم کے افسران سمیت ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے ، باڑہ تحصیل کے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرزاور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسر عبداللہ نے بتایا کہ اگلے ماہ سے برقمبر خیل کے علاقے میں واقع سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں میں روزانہ کی بنیاد بسکٹ اور چالیس دن بعد چار کلو کے گھی کے ڈبے دئیے جائینگے اور یہ سلسلہ بعد میں دوسرے تحصیلوں تک بڑھایا جائیگا ٹی این این سے بات چیت کرتے ہوئے خیبر ایجنسی کے ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسرفاروق شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ طلباء و طالبات کو امدادی پیکج دینے سے سکولوں میں آنیوالے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائیگا ان کے مطابق سرکاری سکولوں میں آنیوالے زیادہ تر غریب لوگوں کے بچے ہوتے ہیں اور وہ اپنے لئے خوراک اور دیگر ضروریات کا سامان نہیں خرید سکتے ان کے مطابق اس اقدام سے بچے خوشی سے سکول آئینگے انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سامان کی تقسیم کیلئے ہم فوڈ انسپکٹر کی خدمات بھی حاصل کرینگے تاکہ کوئی غیر معیاری اشیاء بچوں کو نہ ملے اور اس سے مسائل پیدا نہ ہوں-

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button