خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

پختونخوا، فاٹا سمیت ملک بھر میں پولیو سے بچاو کی تین روزہ مہم

پیر کو خیبرپختونخوا اور فاٹا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کی تین دن مہم کا آغاز ہوا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اس مہم میں خیبر ایجنسی، شمالی و جنوبی وزیرستان اور ایف آر بنوں کے نو لاکھ اسی ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس ٹاسک کو پورا کرنے کرنے کے لئے 3078 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں آج سے شروع ہونے والے تین روزہ پولیو مہم کے لئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ صحت کے قومی ادارے کے مطابق یہ مہم ان 83 ضلعوں میں چلائی جارہی ہے جہاں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سال دو ہزار سولہ میں اب تک پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جس کا تلعق مہمند ایجنسی سے بتایا جاتا ہے تاہم وہ کراچی میں رہائش پزیر ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button