قبائلی اضلاع

باجوڑ پشتو ادبی کاروان کی تقریب حلف برداری، مشاعرے کا اہتمام

باجوڑ پشتو ادبی کاروان کی تقریب حلف برداری باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں مشہورشاعر محمد خان باجوڑ ی کے زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ جس میں شعراء اور ادیبوں کے علاوہ سیاسی رہنماؤں ، طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ممتاز شاعر اور صدر محفل محمد خان باجوڑی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ حلف برداری تقریب کے بعد آزاد مشاعرے کا بھی اہتمام کیاگیا ۔ مشاعرے میں شعراء باچا ذادہ حیران ، انورذادہ گلیار ، اجمیر توحیدی ، اشنا باجوڑے ، محسن خلجی اور دیگر نے حصہ لیا ۔ نومنتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آشناباجوڑی نے کہا کہ جس طرح عام لوگوں کے مسائل ہے اسی طرح شعراء بھی مسائل سے دوچار ہیں ۔ انشاء اللہ شعراء کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور شعراء کے مسائل ہر فورم پر اُٹھائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان شعرا ء کی تربیت کیلئے مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیاجائیگا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی فضل اکبر خلجی نے کہا کہ محکمہ کھیل وثقافت ایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کیساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کی فروغ کیلئے بھی کوشاں ہیں او راب تک محکمہ کھیل وثقافت کے تعاون سے کئی مشاعرے منعقد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل وثقافت شعراء کے فلا ح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے گا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button