قبائلی اضلاع

باجوڑ ایجنسی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

باجوڑایجنسی (ٹی این این ) ناروالوڈشیڈنگ کےخلاف ناواگئی بازارکے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور سے باجوڑ جانےوالی سڑک کو ایک گھنٹے تک ہرقسم ٹریفک کےلئے بندکئے رکھا مظاہرین کاکہناتھاکہ بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے علاقے میں بائیس گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں جبکہ گھروں میں پینے کاپانی بھی نایاب ہوگیاہے مظاہرین نے باجوڑایجنسی کو یوریاکھاد پر عائد پابندی کوبھی ہٹانے کامطالبہ کیا اس کے علاوہ باجوڑایجنسی میں پاسپورٹ دفتر اورافغانستان جانے کےلئے ناواپاس دوبارہ کھولنے کابھی مطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button