قبائلی اضلاع
لکی کے سو طلباء کو مختلف ہنر سیکھائے گئے

لکی (ٹی این این) ایف آر لکی میں پاک فوج کی جانب سے دسویں جماعت سے فارغ التحصیل ہونے والے 100طلبہ کو مختلف ہنر کی تربیت دی گئی ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز علاقہ مستی خیل میں تقریب کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مذکورہ طلباء کو لکی انسٹی ٹیوٹ میں کمپیوٹر‘ تعمیر و مرمت ‘ انجینئرنگ ‘ ڈرائیونگ اور گاڑیوں کی مرمت کی چھ ماہ کی تربیت دی گئی ۔ تربیت پانے والے طلباء نے بتایا کہ انہوں نے چھ ماہ کے دوران محنت اور لگن سے کام سیکھا ہے اور اس ہنر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ باعزت روزگار کا آغاز کرینگے۔