قبائلی اضلاع

باڑہ میں پانی کی قلت‘ آئی ڈپیز کو شدید مشکلات کا سامنا

خیبرایجنسی(ٹی این این )تحصیل باڑہ میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنے علاقوں کو واپس جانے والے آئی ڈی پیز کو شید ید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ آباد کاری کیلئے مشکل ہورہی ہے ۔پینے کا پانی دستیاب نہیں۔
مکینوں کے مطابق خواتین اوربچے دوردورسے پانی لانے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ جن علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل موجود ہیں وہاں پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیوب ویل بند پڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن کی وجہ سے نالیاں تباہ ہوچکی ہیں، علاقے کے عوام نے پینے کے پانی کے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقہ شلوبر اور صفہ میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے پانی کے نالے تعمیر ہوچکے ہیں جبکہ سپراہ ڈیم پر کام مکمل ہونے کے بعد علاقے میں پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائیگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button