قبائلی اضلاع

باڑہ کے اساتذہ کےلئے تربیتی ورکشاپ

پشاور (ٹی این این) فاٹا ایجوکیشن فاونڈیشن نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے نجی سکولوں کے اساتذہ کو متاثرہ بچوں کی ذہن سازی اور ان کو سکولو ںمیںدوبارہ داخلہ لینے پر آمادہ کرنے کے لئے خصوصی تربیت دی ۔
اس حوالے سے فاٹا ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام پشاور میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں باڑہ تحصیل سے 35اساتذہ کو تربیت دی گئی جس میں تعلیمی میدان میں بچوں کو درپیش مسائل اور ان کے لئے خصوصی لیکچر دیئے گئے ۔ فاو¿نڈیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ باڑہ متاثرین کی واپسی کے بعد سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے اور متا ثرہ بچوں کو ذہنی دباو¿ں سے نکالنے کے لئے فاٹا ایجوکیشن فاونڈیشن نے تحصیل باڑہ کے تمام اساتذہ کو تربیت دینے کا عزم کر رکھا ہے ۔
ورکشاپ میںشریک اساتذہ نے فاو¿نڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ سے وہ کافی مطمئن ہوئے ہیں اور اس کے مثبت اثرات مراتب ہو نگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button