قبائلی اضلاع

ٹی این این کی خبر پر ایکشن: سیاسی اتحاد کا 60سالہ قانون کےخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

پشاور (ٹی این این ) باجوڑ ایجنسی میں لیویز فورس میں سٹھ سالہ قانون کے حوالے سے ریڈیو ٹی این این پر خبر نشر ہوئی تھی جس کے بعد باجوڑ سیاسی اتحاد نے قانون کےخلاف عدالت جانے کا علان کردیا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی اتحاد کے صدر گل افضل خان نے سیفران کے وفاقی وزیر سے ملاقات کی ہے اور انہیں لیویز اہلکاروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ریڈیوٹی این این پر دو روز قبل خبر نشر ہوئی تھی جس میں لیویز اہلکاروں نے سٹھ سالہ قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیویز اہلکاروں کا کہناتھاکہ اس وقت 50اہلکار ایسے ہیں جن کی عمریں 50سال سے زیادہ ہیںجو صحیح طریقے سے کام بھی نہیں کرسکتے اور ان کی وجہ سے دیگر اہلکاروں کی ترقی میں رکاوٹ بنی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button