قبائلی اضلاع

خیبر، باجوڑ، مہمند و کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹوں کے تبادلے

خیبر، باجوڑ، مہمند اور کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹوں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں خالد محمود نئے پولیٹیکل ایجنٹ کا چارج سنبھالینگے جب کہ سابقہ پی اے شہاب علی شاہ کو اسٹیبلیشمنٹ بلایا گیا ہے۔

اسی طرح مہمند ایجنسی کے پی اے محمود اسلم اور باجوڑ ایجنسی میں عامر خٹک کو پی اے تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ان عہدوں پر فائز سابقہ افسران گلگت بلتستان میں فرائض منصبی انجام دینگے۔ کرم ایجنسی کے پی اے بلوچستان میں پوسٹ ہوئے ہیں جبکہ اکرام اللہ نئے پی اے کی حیثیت سے تعینات ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button