قبائلی اضلاع

بجلی نہیں تو پولیو مہم نہیں، باجوڑ کے مکینوں کا ناروا لوڈشیڈنگ پر پولیومہم سے بائیکاٹ

باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر خارمیں بجلی کے طویل ناروا اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں مکینوں نے پولیو کمپین سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس بارے اتوار کو خارتحصیل میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ حکومت بیس سے بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام کو بجلی میٹر لگوانے پر مجبور کررہی ہے جبکہ عوام کو یہ پالیسی قابل قبول نہیں۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے جرگے نے دھمکی دی کہ اگر میٹرلگوانے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو جاری پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائےگا اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ” حکومت نے ہمارے ساتھ واضح زیادتی شروع کی ہے کیونکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مختلف مدوں میں ہم سے پہلے ہی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس میں بجلی کا بل بھی شامل ہوتا ہے، اسکے بعد بجلی میٹر لگوانا زیادتی ہے اگر ہماری بجلی بجلی بحال نہ کی گئی تو ہم مکمل طور پر پولیو کے خلاف پلائے جانے والے قطروں کی مہم کا بائیکاٹ کرینگے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خارتحصیل کی بجلی ایکسپریس لائن سے جس کے بارے میں ان کو وفاق سے ہدایات ہیں کہ یہ لائن والے ضرور میٹر لگائینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button