قبائلی اضلاع

باجوڑ: زلزلے سے متاثرہ مکان زمین بوس ہونے سے تین افراد جاں بحق

باجوڑ میں زلزلے سے متاثرہ مکان کی چت منہدم ہونے سے خاتون اپنے دو بچوں سمیت جان بحق ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پیر کی رات ماموند تحصیل کے علاقہ  ڈمہ ڈولہ میں محمد جان نامی شخص کا مکان گرنے سے اس کی اہلیہ، آٹھ سالہ بیٹا عدنان اور دس سالہ بیٹی شاہین موقع پر دم توڑ گئے ہیں۔ مقامی آبادی نے اپنے مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے تلے نکالا ہے۔ مقامی زرائع کے مطابق یہ مکان چھبیس اکتوبر کو ہونے والے زلزلے سے متاثر ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button