قبائلی اضلاع

کرم ایجنسی دھماکے کے زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم

کرم ایجنسی (ٹی این این ) پولیٹیکل انتظامیہ نے گزشتہ ماہ باڑہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 23افراد میں دو 2لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے ۔
اس حوالے سے پولیٹیکل ایجنٹ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے 23زخمیوں کو امدادی چیک دئیے گئے۔ اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام کا کہناتھاکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر 44افراد کو بھی جلد چیک دئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ۔
گزشتہ سال دسمبر میں عید گاہ مارکیٹ میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 27افراد جاں بحق جبکہ 67زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ساڑھے پانچ ساڑھے 5لاکھ روپے دئیے جا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button