قبائلی اضلاع

باجوڑ ایجنسی میں ٹرک سے 100بوری بارود برآمد

باجوڑ ایجنسی (ٹی این این ) پو لیٹیکل انتظامیہ باجوڑ نے دیر لوئر سے 100بوری بارود باجوڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔ باجوڑایجنسی کے سرحدی چیک پوسٹ طورغنڈی قذافی پر بارود سے بھرا ٹرک جو دیر سے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہورہاتھا کو لیویز اہلکاروں نے روکا۔ تلاشی کے دوران ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تحصیلدار اتمانخیل بخت جہاں اور لیویز فورس نے گاڑی کی تلاشی لیکر بڑی تعداد میں بارود برآمد کرلیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد علی خان نے بتایا کہ بارود کو ٹرک کے خفےہ خانوں اور چیپس کے نےچے چھپاےا گیا تھا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے بارود اور ٹرک کو تحویل میں لیاہے ۔ دریں اثناء باجوڑ ایجنسی کی پو لیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button